مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 25°C
بدھ، 28 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 419,385 PKR Bitcoin $67,200 USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 419,385 PKR Bitcoin $67,200
عالمی

پاک چین دوستی دنیا میں منفرد مثال، سی پیک پاکستان کی ترقی کا اہم ستون

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 4 منٹ
Dost News default image for world news
Dost News default featured image - World News
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا میں ایک منفرد مثال ہے جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان کی معاشی ترقی اور علاقائی روابط کا اہم ستون بن چکی ہے۔

چینی سفارتخانے کی جانب سے علاقائی صورتحال پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چین تعلقات گزشتہ 75 سال سے مسلسل مضبوط ہوتے جا رہے ہیں اور اس دوستی میں کبھی کمزوری یا زوال کا دور نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور ہر آزمائش پر پوری اترنے والی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ 2013 میں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے چین کے ساتھ سی پیک معاہدے پر دستخط کیے۔ اس وقت یہ منصوبہ ایک خواب کی حیثیت رکھتا تھا، تاہم چند ہی ماہ میں اسے عملی روڈ میپ میں تبدیل کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے ابتدائی مرحلے میں تقریباً 46 ارب ڈالر کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جن میں سے 25 ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری عملی شکل اختیار کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے مشترکہ کوششوں سے اس تاریخی منصوبے کو کامیابی سے آگے بڑھایا اور دونوں ممالک نے ”یک جان دو قالب“ ہو کر اس کی تکمیل کے لیے کام کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک اب صرف ایک ترقیاتی منصوبہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی برانڈ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، جس میں دنیا بھر کی کمپنیاں سرمایہ کاری اور شراکت داری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے تقریباً نو دہائیاں قبل چین کے عروج کی پیشنگوئی کی تھی، جو آج حقیقت کا روپ دھار چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے پاکستان کے پہلے خلائی مشن کی تیاری جاری ہے، جو دونوں ممالک کے سائنسی اور تکنیکی تعاون کی نئی مثال ثابت ہوگا۔احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کو نئے عزم کے ساتھ دوبارہ فعال کیا گیا ہے اور اس کے دوسرے مرحلے پر پیش رفت جاری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان سی پیک کے نئے دور سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سرمایہ کاری کے فروغ، اقتصادی تعاون کے استحکام اور علاقائی ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، جو مستقبل میں پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔

سرکاری معلومات کے لیے سی پیک سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

  • پاک چین دوستی منفرد مثال، سی پیک معاشی ترقی کا اہم ستون
  • 2026 بیجنگ سے سنگاپور تک: سپر پاورز کی نئی بساط اور دنیا کا مستقبل
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چین کے صدر شی جن پنگ کا دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے اور تزویراتی شراکت داری کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے عزم کا اعادہ
  • پاک چین دوستی کے 75 سال: ہمالیہ سے بلند، سمندر سے گہرا اور مستقبل کی سمت بڑھتا ہوا رشتہ
  • تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
    🏛️ GOVERNMENT PROJECT

    PHA Foundation Flats

    Sector I-16, Islamabad

    ✅ Officially Approved
    ✅ Easy Installments
    ✅ No Hidden Charges
    Starting from
    PKR 60 Lac
    View Details →
    SPONSORED — Dost Marketing

    متعلقہ خبریں

    تبصرہ کریں