مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 18°C
بدھ، 28 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 419,665 PKR Bitcoin $80,896 USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 419,665 PKR Bitcoin $80,896
بزنس

لاک ڈاؤن کے نام پر حکومت تاجروں پر ظلم بند کرے ۔ اجمل بلوچ

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 2 منٹ
وفاقی بجٹ 2026-27، اوورسیز پاکستانی، ترسیلات زر، زرمبادلہ ذخائر اور بیرونی سرمایہ کاری
وفاقی بجٹ 2026-27، اوورسیز پاکستانی، ترسیلات زر، زرمبادلہ ذخائر اور بیرونی سرمایہ کاری
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

کفایت شعاری کا ڈرامہ فلاپ ہو گیا۔ کاروبار اوپن کئے جائیں ۔ خالد چوہدری

اسلام آباد ( دُوست نیوز) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و چیر مین ٹریڈرز اینڈ مارکیٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کی جنگ کے آغاز میں حفظ ماتقدم کے طور پر ملک بھر میں کفایت شعاری کے نام پر لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا ۔ لیکن مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی ہے ۔ کاروبار ختم ہو رہے ہیں ۔ معیشت پر منفی اثرات ظاہر ہو رہے ہیں ۔ کاروبار ستر فی صد تک سکڑ چکے ہیں ۔ دکانداروں کے کاروباری اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گئے ۔ پیک آورز میں تاجر مہنگی بجلی خریدتے ہیں ۔ آئیسکو سٹریٹ لائٹ سمیت فالتو سٹریٹ لائٹ بھی کنٹرول نہ کر سکی ہے ۔ کفایت شعاری کا ڈرامہ فلاپ ہو گیا ہے ۔ انتظامی افسران تاجروں سے رویہ تبدیل کریں ۔

حکومت لاک ڈاؤن کے نام پر تاجروں پر ظلم و زیادتی بند کرے اور تاجروں کو کاروبار اوپن کرنے دیں۔ مہنگائی کے طوفان سے پہلے ہی سخت پریشان ہیں ۔ بڑائی والے ممالک میں تو کوئی لاک ڈاؤن نہیں۔ پاکستان میں کیوں ؟ وزیر اعظم شہباز شریف فوری طور پر نوٹس لیں اور لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کریں۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں