مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,565 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,565
بزنس

ٹریڈر ویلفیئر ایسوسی ایشن آئی-8 مرکزکی ایس پی آئی-9 انڈسٹریل ایریا سے ایک اہم ملاقات

📅 منگل، 02 جون 2026 ✍️ Editor ⏱ 2 منٹ
traders welfare
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

ٹریڈر ویلفیئر ایسوسی ایشن آئی-8 مرکز کے صدر چوہدری وحید مشتاق چیمہ، نائب صدر توراب احمد عباسی اور دیگر عہدیداران و ساتھیوں نے ایس پی آئی-9 انڈسٹریل ایریا حسنین سے ایک اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں آئی-8 مرکز کے تاجروں کو درپیش مسائل، کاروباری ماحول کی بہتری اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ خصوصی طور پر پیشہ ور گداگروں، ٹرانسجینڈر افراد اور افغان بچوں کی جانب سے تاجروں اور خریداروں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے مؤثر گفتگو ہوئی اور ان مسائل کے مستقل حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے اور تاجروں و شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ پولیس اور تاجروں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا تاکہ کاروباری سرگرمیاں پرامن ماحول میں جاری رہ سکیں۔

اس موقع پر ایس ایچ او آئی-9 جناب سید اشتیاق حسین شاہ صاحب، ایس ایچ او آئی-10 جناب عمران صاحب اور ڈی ایس پی جناب سرفراز صاحب بھی موجود تھے اور انہوں نے تاجروں کے مسائل اور تجاویز کو بغور سنا۔

ایس پی جناب حسنین صاحب نے تاجروں کے مسائل کے حل، سیکیورٹی کے بہتر انتظامات اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ٹیگز: #business #ch. waheed #icci #ssp i9 #traders #آئی 8 مرکز #آئی 9 انڈسٹریل ایریا #اسلام آباد پولیس #تاجروں کے مسائل #ٹریڈر #ٹریڈر ویلفیئر ایسوسی ایشن #محرم سکیورٹی
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں