مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,405 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,592 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,405 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,592
ادب و شاعری

Ahmad Faraz کی مکمل خوبصورت غزل

📅 جمعرات، 07 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
Ahmad Faraz کی مکمل خوبصورت غزل
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

دوست نیوز

سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں
سو اُس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے ربط ہے اُس کو خراب حالوں سے
سو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے درد کی گاہک ہے چشمِ ناز اُس کی
سو ہم بھی اُس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے اُس کو بھی ہے شعر و شاعری سے شغف
سو ہم بھی معجزے اپنے ہنر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں
یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے رات اُسے چاند تکا کرتا ہے
ستارے بامِ فلک سے اُتر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے دن کو اُسے تتلیاں ستاتی ہیں
سنا ہے رات کو جگنو ٹھہر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے حشر ہیں اُس کی غزال سی آنکھیں
سنا ہے اُس کو ہرن دشت بھر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے آدمی تفسیر ہو گیا اُس کا
سو اپنے آپ کو پیکر میں ڈھل کے دیکھتے ہیں

سنا ہے اُس کی سیاہ چشمگی قیامت ہے
سو اُس کو سرمہ فروش آہ بھر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے اُس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیں
سو ہم بہار پہ الزام دھر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے آئینہ تمثال ہے جبیں اُس کی
جو سادہ دل ہیں اُسے بن سنور کے دیکھتے ہیں

سنا ہے جب سے حمائل ہیں اُس کی گردن میں
مزاج اور ہی لعل و گہر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے چشمِ تصور سے دشتِ امکاں میں
پلنگ زاویے اُس کی کمر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے اُس کے بدن کی تراش ایسی ہے
کہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں

وہ سرو قامت ہے مگر بے گُلِ مراد نہیں
کہ اُس شجر پہ شگوفے ثمر کے دیکھتے ہیں

بس ایک نگاہ سے لوٹ آتی ہے دنیا دل کی
سو اُس کو بارہا اہلِ نظر کے دیکھتے ہیں ✨

ٹیگز: #ahmed fraz #poetry #urdo adab
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں