مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,694 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,694
قومی

گبد بارڈرٹرمینل کو بین الاقوامی سڑکوں کے ذریعے ترسیلی نظام (ٹی آئی آر)کےلئے فعال کردیا

📅 بدھ، 15 اپریل 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا
گبد بارڈرٹرمینل کو بین الاقوامی سڑکوں کے ذریعے ترسیلی نظام (ٹی آئی آر)کےلئے فعال کردیا

اسلام آباد۔15اپریل (محمد خالد):نیشنل لاجسٹک کارپوریشن ( این ایل سی )نے گبد بارڈرٹرمینل کو بین الاقوامی سڑکوں کے ذریعے ترسیلی نظام (ٹی آئی آر)کےلئے فعال کردیا،اس پیشرفت کی بدولت پاکستان کے علاقائی تجارتی روابط کو بذریعہ ایران فروغ حاصل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ایران کے ذریعے وسطی ایشیا تک رسائی روایتی افغانستان روٹ سے زیادہ مختصر، محفوظ اور جدید ہے ،ایران کے ذریعے مختصر اور مؤثر متبادل راہداری نے پاکستان کی وسطی ایشیا تک رسائی کو یقینی اور افغانستان پر انحصار ختم کر دیا ہے۔یہ سنگِ میل کراچی سے تاشقند بھیجےگئےگوشت کے کنٹینروں کی ترجیحی ہینڈلنگ اورکلیئرنس سےعبور ہوا،کسٹم کارروائی مکمل ہونے پر یہ کھیپ ٹی آئی آرفریم ورک کےتحت ایران کےراستے ازبکستان روانہ کردی گئی ہے۔این ایل سی نےچین،ایران،وسطی ایشیائی ریاستوں اوردیگرممالک تک متعدد تجارتی راہداریوں کوفعال کیا ہے،پاک ایران تجارت کوباضابطہ بنانےکےلئےاین ایل سی نے مارچ 2024 میں گبد بارڈر ٹرمینل تعمیرکیا تھا۔معاشی ماہرین کے مطابق سٹریٹجک طور پر اس پیشرفت سے چین کے بعد اب وسطی ایشیا میں برآمدات ایران کے راستے بھی بڑھائی جا سکتی ہیں،نئے روٹ سے فاصلہ کم، لاجسٹکس اخراجات میں کمی، تجارت بہتر اور افغانستان پر انحصار ختم ہو گیا ہے، یہ اقدام پاکستان کو ریجنل کنیکٹوٹی ہب بنا کر وسطی ایشیائی منڈیوں تک براہِ راست رسائی فراہم کرے گا ۔ماہرین کے مطابق گوادرپورٹ کےقریب واقع گبدرمدان راہداری مستقبل میں ایک اہم تجارتی گزرگاہ کےطورپرابھرنےکی توقع ہے۔

ٹیگز: #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں