مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057
تازہ ترین

صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ چھوٹا معاہدہ نہیں بڑی بارگین کرنا چاہتے ہیں ، جے ڈی وینس

📅 بدھ، 15 اپریل 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا
image

محمد خالد

واشنگٹن۔15 اپریل: جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ محدود یا عارضی معاہدے کے بجائے ایک بڑی اور جامع بارگین کے خواہاں ہیں، جو خطے میں دیرپا امن اور استحکام کا باعث بن سکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکہ ایران کو واضح پیشکش دے رہا ہے کہ اگر وہ جوہری ہتھیار نہ بنانے کی یقین دہانی کرائے تو امریکہ اس کی معاشی بہتری میں کردار ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی وہ بڑی ڈیل ہے جس کی طرف امریکی قیادت پیش رفت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ اس پیشکش کو عملی شکل دی جائے۔ جے ڈی وینس کے مطابق صدر ٹرمپ نے انہیں ہدایت کی تھی کہ پاکستان سمیت خطے میں موجود مواقع کو استعمال کرتے ہوئے ایران کے ساتھ نیک نیتی کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھایا جائے۔

امریکی نائب صدر نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اعتماد کا فقدان ایک بڑا مسئلہ ہے اور یہ خلیج فوری طور پر ختم نہیں ہو سکتی، تاہم انہوں نے حالیہ پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا برقرار رہنا ایک مثبت اشارہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک اہم پیش رفت ہوگی۔

ٹیگز: #international #politics #usa
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں