مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,210 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,385 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,210 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,385
عالمی

ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف، جنرل لیونٹ ایرگن نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

📅 منگل، 07 اپریل 2026 ✍️ Editor ⏱ 2 منٹ
naval chief
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا
نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، اسرائیل، امریکہ اور ایران کے حالیہ تنازعے کے تناظر میں ابھرتی ہوئی علاقائی بحری سیکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تربیتی امور اور مشترکہ فوجی مشقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے، دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے علاقائی بحری سیکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ جنرل لیونٹ ایرگن نے مشترکہ بحری سیکیورٹی کے فروغ میں پاک بحریہ کی کاوشوں اور شاندار کردار کو سراہا۔

ترک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہری تزویراتی (اسٹریٹجک) شراکت داری، اور ایک محفوظ اور مستحکم بحری ماحول کے قیام کے لیے دونوں برادر ممالک کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔

ٹیگز: #asim munir #gulf #iran #naval chief #naval head quarter #navy #pakistan #turkeya
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں