مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 428,011 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,258 USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 428,011 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,258
قومی

ٹرمپ کا سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

📅 پیر، 17 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 4 منٹ
ٹرمپ کا سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

ٹرمپ کا سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مشرق وسطیٰ میں علاقائی دفاعی تعاون کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

ٹرمپ نے اتوار کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے بالآخر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ امریکی صدر نے معاہدے کو ’’بڑا، جرات مندانہ اور اہم پہلا قدم‘‘ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اس بات کی علامت ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک باہمی تعاون کے ذریعے متحد ہو رہے ہیں اور مستقبل میں اپنی سلامتی اور دفاع کے لیے زیادہ مؤثر اقدامات کر سکیں گے۔

سعودی عرب، پاکستان اور ترکی نے گزشتہ ہفتے مکہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کی اہم شق کے مطابق تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، جو اجتماعی دفاع کے حوالے سے نیٹو کے اصول سے مشابہ ہے۔

معاہدے کے تحت تینوں ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری تعاون مزید بڑھانے، رابطہ کاری مضبوط کرنے اور مشترکہ فوجی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی راہ ہموار کی گئی ہے۔ ترکی کے مطابق مستقبل میں تعاون کے دائرے میں بری، بحری اور فضائی دفاع کے ساتھ سائبر سکیورٹی، ڈرون ٹیکنالوجی، الیکٹرانک جنگ، مصنوعی ذہانت اور دیگر دفاعی شعبے بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے معاہدے کا خیرمقدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی صورتحال مسلسل کشیدہ ہے اور خطے کے مختلف ممالک اپنے دفاعی نظام اور باہمی سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق تینوں ممالک کا یہ دفاعی تعاون خطے میں ایک نئے سکیورٹی ڈھانچے کی تشکیل کی جانب اہم قدم ہو سکتا ہے۔ تاہم اس اتحاد کی عملی افادیت کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ مشترکہ دفاع کے اصول کو مستقبل میں کس حد تک عملی شکل دی جاتی ہے۔

ٹرمپ کی حمایت سے یہ تاثر بھی ملتا ہے کہ واشنگٹن اس اقدام کو خطے کے ممالک کی جانب سے اپنی دفاعی ذمہ داریاں خود زیادہ مؤثر انداز میں سنبھالنے کی کوشش کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

— Start of Image OCR: 1911.png — Donald J. Trump @realDonaldTrump

Very happy to see that Saudi Arabia, Turkey, and Pakistan have recently, and finally, signed the Mecca Joint Defence Agreement. It shows how the Middle East is coming together, and how Countries will finally be able to defend themselves in a more meaningful way. Congratulations to the Great Leadership of the three Nations mentioned. THIS IS A BIG, BOLD, AND IMPORTANT FIRST STEP — WOW! President DONALD J. TRUMP 2:30 PM · August 17, 2025 — End of Image OCR: 1911.png —

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں