مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 430,256 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,586 USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 430,256 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,586
قومی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے سکواڈز کا اعلان

📅 اتوار، 16 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
تصویر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے سکواڈز کا اعلان

لاہور، 16 اگست: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمنز ایشیا کپ اور 20ویں ایشین گیمز کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے 15،15 رکنی سکواڈز کا اعلان کردیا ہے، فاطمہ ثناء دونوں ایونٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گی۔

فاطمہ ثناء، منیبہ علی، شوال ذوالفقار، عائشہ ظفر اور گل فیروزہ دونوں سکواڈز کا حصہ ہیں، جبکہ سائرہ جبیّن، ایمان فاطمہ، ایمان نصیر، امِ ہانی، طوبہ حسن، نَشرا سندھو اور مومنہ ریاست بھی دونوں ایونٹس کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔

ایشیا کپ کے سکواڈ میں نجیہہ علوی، وحیدہ اختر اور سعدیہ اقبال شامل ہیں، جبکہ ایشین گیمز کے لیے عالیہ ریاض، تسمیہ رباب اور حمنہ بلال کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ 16 سے 25 اگست تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوگا۔

ڈی پی ورلڈ ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا، جس کے تمام 15 میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔

پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ، چین کے ساتھ رکھا گیا ہے، جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، انڈونیشیا، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی، جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 5 ستمبر کو دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان 7 ستمبر کو ہانگ کانگ، چین کے خلاف میچ کھیلے گا۔ ایشیا کپ کے سیمی فائنلز 10 اور 11 ستمبر جبکہ فائنل 13 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔

پاکستان ویمنز ٹیم 20ویں ایشین گیمز میں بھی ایکشن میں نظر آئے گی۔ ایشین گیمز کا ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ 17 سے 22 ستمبر تک جاپان میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو ایشین گیمز میں تھائی لینڈ کے ساتھ سیڈ کیا گیا ہے اور قومی ٹیم 17 ستمبر کو کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے تمام میچز ایچی کے کوروگی ایتھلیٹک پارک میں ہوں گے۔

کوارٹر فائنل میں کامیابی کی صورت میں پاکستان 20 ستمبر کو سیمی فائنل کھیلے گا، جہاں اس کا مقابلہ سری لنکا یا ملائیشیا میں سے کسی ایک ٹیم سے ہوگا۔ ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے کانسی اور طلائی تمغوں کے میچز 22 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اس سے قبل 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز میں ویمنز کرکٹ کے طلائی تمغے جیت چکی ہے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں