پی ٹی سی ایل اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اشتراک سے ’پاکستان کے لیے پودا لگائیں‘ شجرکاری مہم

پی ٹی سی ایل اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اشتراک سے ’پاکستان کے لیے پودا لگائیں‘ شجرکاری مہم
اسلام آباد، 14 اگست: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنی یوم آزادی مہم ’پاکستان جتنا جوان‘ کے تحت ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے اشتراک سے اسلام آباد میں ’پاکستان کے لیے پودا لگائیں‘ کے عنوان سے شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔
شجرکاری مہم پی ٹی سی ایل ٹریننگ اکیڈمی اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد صاف ستھرے، سرسبز اور پائیدار پاکستان کے قیام کے لیے دونوں اداروں کے مشترکہ عزم کا اظہار کرنا تھا۔
پی ٹی سی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم خان اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے سینئر ڈائریکٹر پروگرامز رب نواز نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر دونوں اداروں کی اعلیٰ قیادت اور پی ٹی سی ایل کے ملازمین بھی موجود تھے اور انہوں نے پودے لگانے کی سرگرمی میں بھرپور شرکت کی۔
مہم کے ذریعے صحت مند ماحول، سرسبز مستقبل اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اجتماعی ذمہ داری کو اجاگر کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماحول کے تحفظ اور ملک کو سرسبز بنانے کے لیے ایسے اقدامات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
پی ٹی سی ایل کے مطابق ’پاکستان کے لیے پودا لگائیں‘ مہم ادارے کے ماحولیاتی اثرات کم کرنے اور پائیداری کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے وسیع تر عزم کا حصہ ہے۔ اس میں کاربن فٹ پرنٹ میں کمی لانے اور طویل مدت میں نیٹ زیرو کاربن اخراج کے ہدف کے حصول کی جانب پیش رفت بھی شامل ہے۔
پی ٹی سی ایل کی یوم آزادی مہم ’پاکستان جتنا جوان‘ کے ذریعے ملک کے جذبے، ثابت قدمی اور صلاحیت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ مہم کے تحت ایسے اقدامات کو نمایاں کیا جا رہا ہے جو زیادہ مربوط، بااختیار اور ماحول دوست پاکستان کی تشکیل میں معاون ثابت ہوں۔
پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ ایک بہتر پاکستان کی تشکیل صرف ترقی اور جدت سے ہی ممکن نہیں بلکہ ماحول کے تحفظ اور قدرتی وسائل کی نگہداشت بھی اس مشترکہ ذمہ داری کا اہم حصہ ہے۔ ’پاکستان کے لیے پودا لگائیں‘ شجرکاری مہم اسی عزم کو عملی شکل دینے کی ایک کوشش ہے۔
