لاہور پریس کلب جشن آزادی اسنوکر ٹورنامنٹ، پہلا راؤنڈ مکمل، سیف اعوان کا محمد علی سونو کے خلاف بڑا اپ سیٹ

لاہور پریس کلب جشن آزادی اسنوکر ٹورنامنٹ، پہلا راؤنڈ مکمل، سیف اعوان کا محمد علی سونو کے خلاف بڑا اپ سیٹ
لاہور: لاہور پریس کلب اسپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام جاری جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے جاری ہیں، ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا جبکہ دوسرے راؤنڈ کے مقابلوں کا آغاز آج سے ہوگا۔

پہلے راؤنڈ میں سیڈڈ کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، تاہم ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ اس وقت سامنے آیا جب سیف اعوان نے تجربہ کار کھلاڑی محمد علی سونو کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
لاہور پریس کلب اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین عمران شیخ نے کمیٹی ممبران محمد اقبال ہارپر، رفیق خان، محمد بابر، سرمد خواجہ اور عبدالرؤف کے ہمراہ ٹورنامنٹ کے میچز دیکھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے دوسرے راؤنڈ کے لیے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین عمران شیخ نے کہا کہ لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام کھیلوں کی سرگرمیوں کا مقصد صحافی برادری کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ جشن آزادی اسنوکر ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی دلچسپی اور شاندار مقابلے قابل ستائش ہیں۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے مقابلوں کا آغاز آج سے ہوگا، جبکہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔
