مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 9 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 429,923 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $81,750 USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 429,923 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $81,750
قومی

پاکستان علماء کونسل کی بحیرۂ احمر میں تجارتی بحری جہاز پر حوثی حملے کی شدید مذمت، تین پاکستانیوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

📅 بدھ، 12 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
پاکستان علماء کونسل کی بحیرۂ احمر میں تجارتی بحری جہاز پر حوثی حملے کی شدید مذمت، تین پاکستانیوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

پاکستان علماء کونسل کی بحیرۂ احمر میں تجارتی بحری جہاز پر حوثی حملے کی شدید مذمت، تین پاکستانیوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے بحیرۂ احمر میں غیر جنگی تجارتی بحری جہاز پر حوثی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تین پاکستانی شہریوں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے وزیر خارجہ پاکستان اسحاق ڈار کے مذمتی مؤقف کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ انسانوں اور تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر جنگی تجارتی جہاز پر حملہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحیرۂ احمر اور باب المندب میں تجارتی جہازوں پر حملے عالمی امن، بحری سلامتی، آزادانہ جہاز رانی اور بین الاقوامی تجارت کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ عالمی برادری کو ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے مؤثر، مضبوط اور متفقہ اقدامات کرنے چاہئیں۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستانی قوم جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاں بحق پاکستانیوں کے جسد خاکی وطن واپس لانے اور زخمی پاکستانی کو ہر ممکن طبی و دیگر معاونت فراہم کرنے کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تجارتی بحری راستوں کے تحفظ اور آزادانہ جہاز رانی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق پاکستانی شہریوں کی مغفرت فرمائے، ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے اور زخمی پاکستانی کو جلد صحت کاملہ نصیب فرمائے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں