مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 9 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 429,923 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $81,750 USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 429,923 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $81,750
قومی

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا بحیرۂ احمر میں تجارتی جہاز پر حملے پر گہری تشویش کا اظہار

📅 بدھ، 12 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا بحیرۂ احمر میں تجارتی جہاز پر حملے پر گہری تشویش کا اظہار
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا بحیرۂ احمر میں تجارتی جہاز پر حملے پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہاز پر حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ایکس پر بدھ کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ مجھے بحیرۂ احمر میں ایک تجارتی جہاز پر حملے کے افسوسناک واقعے کی اطلاع پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک دستیاب معلومات کے مطابق اس واقعے میں تین پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان ایک غیر جنگی تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے کی سخت مذمت کرتا ہے، اس طرح کے حملے بے گناہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور بحیرۂ احمر میں جہاز رانی کی آزادی، بحری سلامتی اور تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم واقعے کی مزید تفصیلات اور اس کے پسِ پردہ حالات معلوم کرنے کے لیے متعلقہ سعودی حکام اور یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت سے رابطے میں ہیں۔ نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں نے ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کرے اور جاں بحق پاکستانی شہریوں کی میتوں کی واپسی اور وطن منتقلی کے لیے تمام ضروری اقدامات مؤثر انداز میں آگے بڑھائے جبکہ زخمی پاکستانی شہری کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا ہم صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل قریبی رابطے میں رہیں گے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں