مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 9 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.02 EUR/PKR 310.47 GBP/PKR 366.18 سونا/تولہ 433,062 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $81,685 USD/PKR 277.02 EUR/PKR 310.47 GBP/PKR 366.18 سونا/تولہ 433,062 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $81,685
قومی

وزیر اعظم شہباز شریف کا کولمبیا میں زلزلے سے اموات اور تباہی پر افسوس کا اظہار

📅 منگل، 11 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 1 منٹ
وزیر اعظم شہباز شریف کا کولمبیا میں زلزلے سے اموات اور تباہی پر افسوس کا اظہار
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

وزیر اعظم شہباز شریف کا کولمبیا میں زلزلے سے اموات اور تباہی پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کولمبیا میں شدید زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے صدر ابیلاردو ڈی لا ایسپرییلا، کولمبیا کے عوام اور ان تمام خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے جنہوں نے اپنے پیاروں کو اس سانحے میں کھو دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری دعائیں زخمیوں اور اس سانحے سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے ساتھ ہیں، پاکستان اس مشکل گھڑی میں کولمبیا کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے.

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں