نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کرغز صدر ژاپاروف سے خصوصی ملاقات
چولپون آتا (کرغزستان) (نمائندہ خصوصی)۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ جمعہ کو کرغز جمہوریہ کے صدر صدر نورگوزوئیوچ ژاپاروف سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے کرغز صدر کے لیے نیک تمنائیں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر کرغز حکومت کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر صدر ژاپاروف کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت خطے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم اور پاکستان کا کردار
اسحاق ڈار نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ پاکستان 2026-27 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی چیئرمین شپ سنبھالنے کی تیاری کر رہا ہے، لہٰذا رکن ممالک کے درمیان قریبی تعاون اور باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان اس ضمن میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان عالمی تعاون کا خواہاں ہے تاکہ علاقائی سطح پر پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال
ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور شنگھائی تعاون تنظیم کے بڑھتے ہوئے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایس سی او کو علاقائی تعاون، استحکام اور مشترکہ ترقی کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا گیا۔ اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ سے ملاقات بھی سفارتی محاذ پر پاکستان کی فعال خارجہ پالیسی کا حصہ رہی ہے۔
