مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 18°C
منگل، 27 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 421,272 PKR Bitcoin $80,344 USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 421,272 PKR Bitcoin $80,344
قومی

نوجوانوں کی صلاحیتوں سے گرین معیشت کو فروغ دیا جائے، ڈاکٹر مصدق ملک

📅 ✍️ ⏱ 4 منٹ
تصویر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

شی زان (نمائندہ خصوصی)۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ قابلِ تجدید توانائی، بیٹری ٹیکنالوجی، موسمیاتی مزاحم انفراسٹرکچر، محفوظ پینے کے پانی اور دیگر ماحول دوست شعبوں میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر خطے میں گرین معیشت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیوٹک نے پاکستان اور چین کے درمیان تکنیکی تعاون کو فروغ دیا ہے اور ہمارے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو چین کے شی زانگ خودمختار خطے کے دورے کے دوران پانچویں چائنا شی زانگ ٹرانس ہمالیہ فورم برائے بین الاقوامی تعاون سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فورم میں مختلف ممالک کے پالیسی سازوں، ماہرین اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ یہ فورم مشترکہ تہذیب، ثقافت، تنوع، سیاحت اور باہمی دوستی کا جشن ہے اور انسانیت کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے۔ وفاقی وزیر نے پاکستان اور چین کے درمیان ہمالیائی سلسلے کے ماحولیاتی ربط کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تقریباً 13 ہزار 500 گلیشیئرز کا حامل ملک ہے۔ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج اور عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جس کے نتیجے میں تباہ کن سیلاب اور خشک سالی جیسے سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 15 برسوں میں پاکستان میں سیلاب کے باعث تقریباً 6 ہزار افراد جاں بحق اور 4 کروڑ افراد بے گھر ہوئے، جس سے طلبہ کے 1.8 ارب تعلیمی دن ضائع ہوئے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے زور دیا کہ گلیشیئرز صرف وسائل نہیں بلکہ ہماری معیشت کی بنیاد ہیں، ان کے تحفظ کے لیے سائنسی تعاون اور مشترکہ تحقیق ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر نے شی زانگ کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وہاں ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان مثالی توازن دیکھا جو دیگر پہاڑی علاقوں کے لیے قابلِ تقلید ہے۔ انہوں نے موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تین اہم علاقائی اقدامات تجویز کیے:

ورچوئل گرین یونیورسٹی کا قیام

وفاقی وزیر نے پہلی تجویز ورچوئل گرین یونیورسٹی کے قیام کی دی، جس کے ذریعے خطے کی جامعات، محققین اور طلبہ کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر گلیشیئرز، موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی پر مشترکہ تحقیق کو فروغ دیا جا سکے گا۔

گرین فیلڈز اور نوجوان کاروباری افراد

دوسری تجویز ‘گرین فیلڈز’ کے عنوان سے پیش کی گئی جس کا مقصد نوجوان کاروباری افراد کو مالی معاونت، سرمایہ کاری اور تکنیکی رہنمائی فراہم کرکے گرین سٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

گرین کلاؤڈ کا تصور

تیسری تجویز ‘گرین کلاؤڈ’ کے قیام کی تھی، جس کے تحت سرکاری جامعات اور عوامی وسائل سے ہونے والی سائنسی تحقیق کو ایک مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب کیا جائے گا تاکہ محققین اور نوجوان اختراع کار ماحول دوست ٹیکنالوجیز تیار کر سکیں۔ اختتام پر ڈاکٹر مصدق ملک نے شریک ممالک پر زور دیا کہ وہ گلیشیئرز کے تحفظ اور مشترکہ قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں