مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,593 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,593
قومی

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو 27ویں یومِ شہادت پر قوم کا شاندار خراجِ عقیدت

📅 منگل، 07 جولائی 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
تصویر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (اے پی پی) 5 جولائی 2024ء: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ قوم کے عظیم سپوت، کارگل معرکے کے بہادر ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 27ویں یومِ شہادت پر پوری قوم انہیںخراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بے مثال جرات، غیر متزلزل عزم اور مادرِ وطن سے لازوال محبت ہماری عسکری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے۔ انہوں نے انتہائی مشکل حالات میں دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور ثابت کیا کہ وطن کی حفاظت سے بڑھ کر کوئی فریضہ نہیں۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ ہمارے شہداءکی قربانیاں پاکستان کی سلامتی، وقار اور خود مختاری کی مضبوط بنیاد ہیں، ان عظیم سپوتوں کا لہو قوم کے لیے حوصلے، اتحاد اور قربانی کا پیغام ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور وطن عزیز کے دفاع و ترقی کے لیے ہمیشہ یکجا اور پُرعزم رہے گی۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید آپ کی بہادری کو سلام، قوم کو آپ پر ہمیشہ فخر رہے گا۔

ٹیگز: #طارق فضل چوہدری #قومی ہیرو #کارگل #کیپٹن کرنل شیر خان شہید #یومِ شہادت
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں