مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 27°C
منگل، 27 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 414,733 PKR Bitcoin $79,658 USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 414,733 PKR Bitcoin $79,658
قومی

پروفیسر احسن اقبال: "اڑان پاکستان” کا معاشی نظم و ضبط حقیقت بن رہا ہے، شرح 3.5 فیصد تک گری

📅 ✍️ ⏱ 3 منٹ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ "اڑان پاکستان” کا معاشی نظم و ضبط اب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، جس کی عکاسی مہنگائی کی شرح کے 3.5 فیصد تک گرنے اور ترسیلاتِ زر کے 31 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے سے ہوتی ہے، پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ وہ کمزور ریاست نہیں بلکہ اپنے قدموں پر کھڑا ہوتا ہوا ایک مضبوط ملک ہے۔

اتوار کو وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات سے جاری بیان کے مطابق، پروفیسر احسن اقبال نے اورلینڈو میں 49ویں اپنا (APPNA) سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "اڑان پاکستان” کے تحت ہم اپنی سوچ کو بنیادی طور پر تبدیل کر رہے ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار آبادی اور انسانی وسائل ہماری منصوبہ بندی میں معمولی حاشیے کی بجائے ہماری معاشی ترقی کا پہلا باب بن چکے ہیں۔

فائیو ایز کی بنیاد پر 2047 تک 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف

انہوں نے کہا کہ ہم فائیو ایز کی بنیاد پر 2047 تک 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف لے کر چل رہے ہیں۔ مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد تک گرنے اور ترسیلاتِ زر کے 31 بلین ڈالر سے تجاوز کرنے کے ساتھ ہی "اڑان پاکستان” کا معاشی نظم و ضبط اب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔

ملک کی مضبوطی اور دفاع

پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ ایک طرف وہ پیچیدہ سفارت کاری جس نے واشنگٹن اور تہران کو ایک میز پر بٹھایا، اور دوسری طرف ‘معرکہِ حق’ کے دوران بدترین حالات میں بھی اپنی سرحدوں کا مضبوط دفاع، ان سب سے پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کوئی کمزور ریاست نہیں بلکہ اپنے قدموں پر کھڑا ہوتا ہوا ایک مضبوط ملک ہے۔

حقیقی استحکام کا تصور

تاہم، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حقیقی استحکام صرف سرحدوں پر نہیں جیتا جاتا، بلکہ یہ ہمارے کلینکس، ہمارے ڈیٹا سسٹمز اور ہماری معاشی منصوبہ بندی سے جیتا جاتا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ آگے کا راستہ آسان نہیں ہے اور اب سارا دارومدار صرف اس منصوبے پر عمل درآمد پر ہے۔

پاکستانی کمیونٹی سے اپیل

انہوں نے "اپنا” کی کمیونٹی کو ایک سیدھا اور سادہ پیغام دیا کہ اب پاکستان پر صرف یقین مت رکھیں بلکہ اسے بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ اپنی مہارت، اپنے سسٹمز اور اپنا وژن وطن واپس لے کر آئیں، کیونکہ مستقبل ہی ہمارا اگلا مشن ہے۔

رات سوتے وقت کے اذکار

سورة المؤمنون

بی بی سی اردو

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں