مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 19°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,822 PKR Bitcoin $79,600 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,822 PKR Bitcoin $79,600
تازہ ترین

محرم الحرام: ذوالجناح گھوڑوں کی صحت و حفاظت کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک کے خصوصی انتظامات

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 2 منٹ
ذوالجناح
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

249 ذوالجناح گھوڑوں کا طبی معائنہ، 135 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں اور 794 افسران و اہلکار فیلڈ میں تعینات رہے

لاہور، 27 جون 2026 (دوست نیوز) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب نے 9 اور 10 محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں جلوسوں میں شامل مقدس ذوالجناح گھوڑوں کی صحت، حفاظت اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات کیے۔

متعلقہ حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 249 ذوالجناح گھوڑوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ضرورت مند گھوڑوں کو موقع پر ہی علاج اور ادویات فراہم کی گئیں۔

بریفنگ کے مطابق اس مقصد کے لیے 135 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں قائم کی گئیں، جبکہ 794 افسران اور اہلکار جلوسوں کے ساتھ تعینات رہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ویٹرنری خدمات فراہم کی جا سکیں۔

حکام نے بتایا کہ لاہور ڈویژن میں خصوصی انتظامات کے تحت 92 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں، 519 افسران و اہلکار اور ماہر ویٹرنری ڈاکٹروں کی ٹیمیں خدمات انجام دیتی رہیں۔ اس دوران لاہور ڈویژن میں 197 ذوالجناح گھوڑوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا جبکہ ضرورت کے مطابق فوری علاج اور ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے دوران جانوروں کی صحت و حفاظت کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مذہبی عقیدت اور عوامی سہولت کے پیش نظر حکومت پنجاب تمام متعلقہ اداروں کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے متحرک رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محرم الحرام سمیت دیگر مذہبی مواقع پر بھی عوام اور جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عزاداروں کو محفوظ اور سہولت بخش ماحول میسر آ سکے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں