مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057
صفحہ اول

اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور کا آغاز 23 جون سے واشنگٹن میں ہوگا،امریکا

📅 ہفتہ، 20 جون 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور کا آغاز 23 جون سے واشنگٹن میں ہوگا،امریکا
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

واشنگٹن ۔20جون (دوست نیوز):امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 23 تا 25 جون تک واشنگٹن میں ہوگا۔العربیہ اردو کے مطابق یہ اعلان امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور لبنانی صدر جوزف عون کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے بعد کیا گیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے بیان میں کہا کہ مارکو روبیو نے حزب اللہ کے اسلحہ کی دستبرداری کی ضرورت پر ایک مرتبہ پھر زور دیا اور ایک ایسی مکمل خودمختار لبنانی ریاست کے قیام کے لیے لبنانی حکومت کی کوششوں کے لیے امریکی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا جو اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ امن سے رہے۔دوسری جانب لبنانی صدر نے امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا کہ جامع جنگ بندی، اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی پیش رفت کے لیے ایک بنیادی ستون ہے۔ یہ مذاکرات اگلے ہفتے واشنگٹن میں دوبارہ شروع ہو رہے ہیں۔صدارتی بیان کے مطابق لبنانی صدر جوزف عون نے اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک جامع جنگ بندی کو لبنان اگلے ہفتے واشنگٹن میں ہونے والے لبنانی-امریکی-اسرائیلی مذاکرات کی پیش رفت کے لیے ایک بنیادی ستون سمجھتا ہے۔

ٹیگز: #israil #lebnan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں