مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 17°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 310.12 GBP/PKR 370.24 سونا/تولہ (عالمی) 415,096 PKR Bitcoin $80,180 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 310.12 GBP/PKR 370.24 سونا/تولہ (عالمی) 415,096 PKR Bitcoin $80,180
تازہ ترین

امریکا اور آسٹریلیا کی نظریں ناک آؤٹ مرحلے پرمرکوز، برازیل آج ہیٹی کے مدمقابل ہوگا

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے 23ویں ایڈیشن کا باضابطہ آغاز کل سے ہوگا، پہلی بار 48 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید ڈیٹا انفراسٹرکچر کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جائے گا
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

واشنگٹن۔19جون (دوست نیوز):فیفا ورلڈ کپ 2026میں امریکا اور آسٹریلیا اپنے گروپ ڈی کے اہم میچ میں کامیابی حاصل کرکے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ پکی کرنے کے لئے میدان میں اتریں گے، جبکہ برازیل اپنادوسرا میچ ہیٹی کے خلاف کھیلے گا۔ای ایس پی این کے مطا بق میزبان ممالک میں شامل میکسیکو جنوبی کوریا کو 0-1 سے شکست دے کر آخری 32 مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن چکا ہے، جبکہ سیئٹل میں ہونے والے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم بھی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔امریکا نے اپنے پہلے میچ میں پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا تھا۔

کوچ موریسیو پوچیتینو کی قیادت میں امریکی ٹیم بھرپور اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی اور ہوم سپورٹ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔دوسری جانب آسٹریلیا نے اپنے افتتاحی میچ میں ترکیہ کو 0-2 سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ اس کامیابی کے بعد آسٹریلوی ٹیم بھی بلند حوصلوں کے ساتھ امریکا کا سامنا کرے گی۔میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان لفظی جنگ بھی دیکھنے میں آئی۔ ایک امریکی مبصر کے بیان، جس میں آسٹریلیا کو آسان حریف قرار دیا گیا تھا، نے آسٹریلوی حلقوں میں ردعمل پیدا کیا۔

آسٹریلیا کے کوچ ٹونی پوپووچ نے کہا کہ ان کی ٹیم اپنی کارکردگی سے جواب دے گی۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی فٹ بال عالمی سطح پر اپنا مقام منوانا چاہتی ہے اور ٹیم میدان میں بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ادھر برازیل کی ٹیم بھی گروپ سی میں ہیٹی کے خلاف اپنا دوسرا میچ کھیلے گی اور کامیاب آغاز کے لیے کوشاں ہوگی ۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
ٹیگز: #FIFA #international
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں