مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,515 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,515
تازہ ترین

پاک امریکہ تعلقات: افرادی قوت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

📅 بدھ، 17 جون 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
پاک امریکہ تعلقات: افرادی قوت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات، پاکستانیوں کے لیے ہنر اور روزگار کے مواقعوں کی فراہمی اور افرادی قوت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے عالمی امن کی کوششوں پر وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں جنہیں مختلف شعبوں میں تعاون کے ذریعے مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے پاکستان نے متعدد قانونی اور انتظامی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر 38 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جو کہ معاشی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کے اہم کردار کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار بھی ادا کرتے ہیں، اور پاکستان کنسٹرکشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہیلتھ کئیر، سیاحت اور دیگر شعبوں میں اپنی افرادی قوت دنیا بھر میں ایکسپورٹ کر رہا ہے۔

امریکی حکومت کا موقف

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پاکستان کی افرادی قوت کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مختلف شعبوں میں ہنر مند افرادی قوت کی طلب رکھتا ہے اور پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ پاکستان کو خطے میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے اور تعلیم، تربیت، مہارتوں کی ترقی اور افرادی وسائل کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے امریکہ میں سیاحت، ہاسپٹیلٹی، ہیلتھ کئیر اور دیگر شعبوں میں روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ملاقات میں تربیتی پروگرامز، مہارتوں کی ترقی اور افرادی تبادلے اور باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ادارہ جاتی سطح پر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری، سیکریٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز ندیم اسلم چوہدری، ایم ڈی او ای سی نصیر خان کاشانی اور سیکریٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذولفقار احمد خان بھی شریک تھے۔

ٹیگز: #افرادی قوت #امریکی سفارتخانہ #اوورسیز پاکستانی #پاک امریکہ تعلقات #چوہدری سالک حسین
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں