بزنس
فرانس میں عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

✓ لنک کاپی ہو گیا
اسلام آباد۔17جون (دوست نیوز):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ فرانس میں 31 اگست سے 2 ستمبر تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ٹیکس ورلڈ پیرس‘‘ میں شرکت کے لئے 28 جون تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں
۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش فرانس کے شہر پیرس میں 31 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں ایپرل، ڈینم فیبرکس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
