مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,532 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,532
قومی

وزیراعظم سے ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، عوام دوست بجٹ پر خراج تحسین

📅 منگل، 16 جون 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
تصویر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے منگل کو ارکان قومی اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں ملکی سیاسی صورتحال اور متعلقہ حلقوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق، وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں میاں عالم داد لالیکا، ارم حامد حمید، شیخ آفتاب احمد، محمد خان ڈاہا، انوار الحق چوہدری، شہباز بابر، سردار شمشیر مزاری اور دانیال احمد شامل تھے۔

ملاقاتوں کے دوران اراکین قومی اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کا عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان نے خطے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں پاکستان کے مؤثر سفارتی کردار کو بھی سراہا۔

ان ملاقاتوں میں اراکین نے اپنے اپنے حلقوں سے متعلق عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی ان ملاقاتوں میں موجود تھے۔

ٹیگز: #اسلام آباد #بجٹ #سیاسی ملاقاتیں #شہباز شریف #قومی اسمبلی
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں