سابق وزیراعظم عمران خان

(دوست نیوز)
پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی انتظامیہ نے پیر کو کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان، عمر 74 سال، کو 15 جون 2026 کو آنکھوں کے فالو اَپ علاج، یعنی پانچویں اِنٹرا ویٹریئل انجیکشن کے لیے پمز (PIMS) لایا گیا۔
بیان کے مطابق طریقہ کار سے قبل ماہر امراضِ چشم نے معائنہ کیا اور انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا گیا۔ ان کا آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی ٹیسٹ کیا گیا جس میں طبی بہتری ظاہر ہوئی۔
ہسپتال انتظامیہ نہ بتایا کہ ’رضامندی حاصل کرنے کے بعد اور معیاری نگرانی میں، آپریشن تھیٹر میں تمام ضروری احتیاطی تدابیر اور پروٹوکولز پر عمل کرتے ہوئے سرجنز نے مائیکروسکوپی کی رہنمائی میں انہیں اِنٹرا ویٹریئل انجیکشن کی پانچویں ڈوز دی۔‘
پمز انتظامیہ کے مطابق ’یہ طریقہ کار ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا۔ قیام کے دوران، طریقہ کار سے پہلے، دوران اور بعد میں ان کی حالت مستحکم رہی۔ بعد ازاں انہیں مزید علاج اور فالو اَپ کے لیے ضروری ہدایات اور دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔‘

v.good news site