مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 19°C
بدھ، 28 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 420,662 PKR Bitcoin $80,676 USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 420,662 PKR Bitcoin $80,676
تازہ ترین

وزیر مملکت بلال کیانی: وفاقی بجٹ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 3 منٹ
Dost News default image for national news
Dost News default featured image - National News
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (اے پی پی): وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 27-2026 عوامی فلاح، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ کم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہفتہ کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے محدود مالی گنجائش کے باوجود تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا وعدہ پورا کیا ہے۔

تنخواہ دار طبقے کو ریلیف

بلال اظہر کیانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نئے بجٹ میں مختلف آمدنی کے حامل طبقات کے لیے انکم ٹیکس میں نمایاں کمی کی گئی ہے، جس سے لاکھوں ملازمین کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کو اپنی پہلی ترجیح بنایا ہے۔

کاروباری برادری اور برآمدات کا فروغ

وزیر مملکت نے مزید بتایا کہ حکومت نے کاروباری برادری اور برآمد کنندگان کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے کم از کم ٹیکس، ایڈوانس ٹیکس اور سپر ٹیکس میں بھی اہم رعایتیں دی ہیں تاکہ صنعت، سرمایہ کاری اور برآمدات کو فروغ مل سکے۔ انہوں نے بتایا کہ بجٹ کی تیاری سے قبل ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس، صنعت کاروں اور کاروباری تنظیموں سے وسیع مشاورت کی گئی، جن کی تجاویز کو بھی بجٹ میں شامل کیا گیا۔

دیگر اہم اقدامات اور معاشی استحکام

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ خواتین، کم آمدنی والے طبقات، شپنگ انڈسٹری، ہاؤسنگ اور برآمدی شعبے کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کی معاونت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ دو سال میں ایف بی آر اصلاحات اور معاشی استحکام کے لیے کی گئی سخت محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں حکومت کو ریلیف فراہم کرنے کی گنجائش ملی ہے۔ ان کے مطابق، یہ بجٹ معاشی استحکام سے ترقی کی جانب سفر کا آغاز ہے، جس سے روزگار، صنعت، برآمدات اور عوام کی قوتِ خرید میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں

  • وزیر مملکت برائے خزانہ کا بجٹ کو عوام دوست قرار، تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف
  • کائنات اظہر خان اسلام آباد کی نئی چیف ٹریفک آفیسر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
  • وفاقی بجٹ 2026-27: وفاق، صوبے، NFC، صوبائی سرپلس اور ترقیاتی کٹوتیوں کا مکمل جائزہ
  • وفاقی بجٹ 2026-27: موسمیاتی تبدیلی، سیلاب، پانی، ڈیمز اور فوڈ سکیورٹی کے خطرات کا مکمل جائزہ
  • تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
    🏛️ GOVERNMENT PROJECT

    PHA Foundation Flats

    Sector I-16, Islamabad

    ✅ Officially Approved
    ✅ Easy Installments
    ✅ No Hidden Charges
    Starting from
    PKR 60 Lac
    View Details →
    SPONSORED — Dost Marketing

    متعلقہ خبریں

    تبصرہ کریں