مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 16°C
منگل، 27 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,687 PKR Bitcoin $80,027 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,687 PKR Bitcoin $80,027
تازہ ترین

وزیراعظم کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کو گندم فراہم کرنے کا فیصلہ

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
وفاقی بجٹ 2026-27 زراعت اسٹوریج فنانسنگ فوڈ سکیورٹی اور کسان
وفاقی بجٹ 2026-27 میں زراعت، اسٹوریج فنانسنگ اور فوڈ سکیورٹی پر نیا فوکس
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

نمائندہ خصوصی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارتِ قومی تحفظِ خوراک و تحقیق نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارتِ فوڈ سیکیورٹی کو پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن، پاسکو، کے ذریعے فوری گندم سپلائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے قومی تحفظِ خوراک و تحقیق رانا تنویر حسین نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے اس اقدام کا مقصد خیبرپختونخوا کے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے تحفظ فراہم کرنا اور صوبے میں گندم کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاسکو کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ گندم کی فوری اور موثر سپلائی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

رانا تنویر حسین کے مطابق وزیراعظم کا یہ اقدام غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک عملی قدم ہے، جس سے صوبے میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں استحکام لانے میں مدد ملے گی۔

حکومت کے اس فیصلے کو ملک میں غذائی تحفظ اور زرعی اجناس کی دستیابی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ مزید متعلقہ خبریں زراعت کے صفحے پر پڑھی جا سکتی ہیں۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
مصنف

Dost News

Dost News Desk publishes verified Urdu news, newsroom updates, press releases, features and public-interest reports for Dost News.

🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں