مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,642 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,642
تازہ ترین

سید مصطفیٰ کمال سےہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کے وفد کی ملاقات، صحت بارے تحقیق نظام مضبوط بنانے اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا

📅 جمعرات، 11 جون 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
وفاقی کابینہ نے ادویات پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے،ہر دوا کو ڈیجیٹل طریقے سے ٹریک اور ویریفائی کیا جا سکے گا،وفاقی وزیرِ صحت
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔11جون (دوست نیوز):وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال سےہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ملک میں صحت سے متعلق تحقیق کے نظام کو مضبوط بنانے، بیماریوں کی مؤثر نگرانی کے فروغ اور قومی سطح پر صحت کے ڈیٹا کے مؤثر استعمال سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت قومی سطح پر صحت کے اعداد و شمار کو یکجا کرکے شواہد پر مبنی پالیسی سازی کو مضبوط بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ہیلتھ ڈیٹا کے مؤثر استعمال کے ذریعے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی اور صحت کے شعبے میں شفافیت اور مؤثر گورننس کو فروغ ملے گا۔

وزیرِ صحت کی ہدایت پر بیماریوں کی قومی رجسٹری کے نظام کی نگرانی اور قومی سطح پر صحت کے ڈیٹا کے مؤثر استعمال کے لیے نیشنل سٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ ترجمان وزارتِ قومی صحت کے مطابق کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 15 رکنی نیشنل سٹیئرنگ کمیٹی میں وفاقی و صوبائی صحت حکام، ماہرینِ صحت، محققین، ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندے، تمام صوبوں کے ڈائریکٹر جنرلز ہیلتھ، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے صحت کے نمائندے بھی شامل ہوں گے،اس کے علاوہ پاکستان ڈائبیٹیز رجسٹری اور پاکستان کارڈیک رجسٹری کے بانی ڈائریکٹرز بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

ٹیگز: #health #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں