مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 16°C
منگل، 27 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,687 PKR Bitcoin $80,027 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,687 PKR Bitcoin $80,027
قومی

بسیمہ میں کامیاب کارروائی، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 1 منٹ
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشن کی نمائندہ تصویر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع بسیمہ کے علاقے نال میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اے پی پی کے مطابق وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 14 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جرات کو سراہا۔

وزیراعظم نے کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے لانس حوالدار محمد عباس کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
مصنف

Dost News

Dost News Desk publishes verified Urdu news, newsroom updates, press releases, features and public-interest reports for Dost News.

🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں