بزنس
زرعی اصلاحات کے لیے ماہرین اور سٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت

✓ لنک کاپی ہو گیا
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے زرعی اصلاحات کے حکومتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ملک بھر سے ماہرین اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
اے پی پی کے مطابق وزیراعظم سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کے وفد نے ملاقات کی جس میں کسان تنظیموں، ڈیری و لائیو سٹاک، ویلیو ایڈڈ سیکٹر، بیج بنانے والی کمپنیوں اور قومی و ملٹی نیشنل اداروں کے نمائندے شامل تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے میں زرعی شعبہ انقلابی تبدیلی لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے فی ایکڑ پیداوار، ہائبرڈ بیج، باغبانی، زرعی میکانائزیشن اور ویلیو ایڈیشن پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں زرخیزی سکیم، چھوٹے کسانوں کے قرضوں، رسک کوریج اور کراپ لاس انشورنس سمیت مختلف اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
