مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,574 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,574
تازہ ترین

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ، آٹو اور آٹو پارٹس پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لئے ذیلی کمیٹی کی تشکیل

📅 پیر، 08 جون 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
ishaq dar
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔8جون (دوست نیوز):نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں آٹو اور آٹو پارٹس پالیسی کا جائزہ لیا گیابالخصوص پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کی منتقلی کے عمل کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔پیر کو نائب وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق​کمیٹی کو الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کو فروغ دینے، مقامی مینوفیکچرنگ کو مضبوط بنانے، معاون حکومتی پالیسیوں کے ذریعے صنعت کی ترقی کو آسان بنانے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، برآمدات بڑھانے اور پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کی کوششوں میں حصہ ڈالنے کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

​نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایک ایسے مسابقتی، جدید اور پائیدار آٹوموٹو ایکو سسٹم کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا جو اقتصادی ترقی کو سہارا دے، صنعتی صلاحیت کو بڑھائے، ہنرمند ملازمتیں پیدا کرے اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ آٹوموٹو سیکٹر کے ذریعے ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دے۔​ایک جامع اور مشاورتی طریقہ کار کو یقینی بنانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز (فریقین) کے ساتھ مشاورت سے جائزہ لینے اور پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی۔​اجلاس میں وزرائے توانائی، پٹرولیم اور موسمیاتی تبدیلی، صنعت و پیداوار کے لئے وزیراعظم کے مشیر، وزرائے مملکت برائے خزانہ اور ریلوے، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، کامرس، صنعت و پیداوار اور پٹرولیم کے سیکرٹریز، نیشنل کوآرڈینیٹر این سی ایم سی ، متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام اور ممتاز پالیسی ماہرین اور ماہرینِ اقتصادیات نے شرکت کی۔

ٹیگز: #auto #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں