مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 19°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 417,861 PKR Bitcoin $80,162 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 417,861 PKR Bitcoin $80,162
تازہ ترین

معاشی و سماجی ترقی میں خواتین کی مؤثر شمولیت حکومت کی ترجیح ہے، بلال اظہر کیانی

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 4 منٹ
وفاقی بجٹ 2026-27، اوورسیز پاکستانی، ترسیلات زر، زرمبادلہ ذخائر اور بیرونی سرمایہ کاری
وفاقی بجٹ 2026-27، اوورسیز پاکستانی، ترسیلات زر، زرمبادلہ ذخائر اور بیرونی سرمایہ کاری
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

معاشی و سماجی ترقی میں خواتین کی مؤثر شمولیت حکومت کی ترجیح ہے، بلال اظہر کیانی

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک کی معاشی و سماجی ترقی میں خواتین کی مؤثر شمولیت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ اتوار کو فنانس ڈویژن میں ملک بھر کی ویمن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدور، نائب صدور اور نمائندوں کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، پشاور، ایبٹ آباد، سرگودھا اور کراچی سمیت دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 40 ویمن چیمبرز کے نمائندہ وفود نے شرکت کی۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی نائب صدر قرۃ العین کی قیادت میں وفد نے وزیر مملکت کے ساتھ وفاقی بجٹ سازی کے عمل، خواتین کی معاشی شمولیت، کاروباری سرگرمیوں اور قومی معیشت میں خواتین کے کردار کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تعمیری تبادلہ خیال کیا۔

خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے پر زور

خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے اور معاشی خود مختاری کے فروغ پر زور

ویمن چیمبرز کی تجاویز

شرکاء نے خواتین کاروباری شخصیات کو درپیش چیلنجز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور معاشی سرگرمیوں اور عوامی پالیسی سازی میں خواتین کی شرکت بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کے دوران نمائندوں نے خواتین کو مرکزی دھارے کی پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے عمل میں زیادہ مؤثر انداز میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہنر مندی کے فروغ، خصوصی اقتصادی زونز تک بہتر رسائی، خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباری اداروں کے لیے مزید مواقع اور انسانی وسائل کی ترقی کے پروگراموں میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وفد نے جاری بجٹ تیاری کے عمل کے تناظر میں متعدد سفارشات بھی پیش کیں۔

بلال اظہر کیانی نے ملکی معاشی ترقی میں خواتین کاروباری شخصیات کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین پہلے ہی مختلف مشاورتی بورڈز، کمیٹیوں اور مشاورتی پلیٹ فارمز کے ذریعے اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور حکومت ان کی نمائندگی اور شمولیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے شرکاء کے مسائل، تحفظات اور تجاویز کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ پالیسی سازی کے عمل میں ان کی سفارشات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر مملکت نے خواتین کی معاشی خودمختاری کے فروغ کے لیے اقدامات کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ وزارت خواتین کی ملکیتی کاروباری سرگرمیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں