مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,689 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,689
بزنس

تاجر برادری حکومت کی فکس ٹیکس سکیم کا خیر مقدم کرتی ہے۔ اجمل بلوچ

📅 ہفتہ، 06 جون 2026 ✍️ Editor ⏱ 3 منٹ
traders
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

ایف بی آر کی تلوار ہٹنے سے ٹیکس نظام میں بہتری آے گی ۔ خالد چوہدری

اردو میں سادہ ٹیکس فارم سے تاجروں کی مشکلات کم ہوں گی۔احمد خان ، کامران کا کاخیل

فکس ٹیکس سکیم میں اگر خامی رہ گئی تو درست کرائیں گے ۔ اسد عزیز۔ عمر خیام عباسی

اسلام آباد ( دوست نیوز) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ۔ سیکرٹری و چیرمین ٹریڈرز اینڈ مارکیٹ ڈیوپلیمنٹ کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری – جی ٹین مرکز کے صدر میاں کامران کاکا خیل -ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان ۔ ایف سیون مرکز جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز -بھارہ کہو موتی بازار کے جزل سیکرٹری عمر خیام عباسی۔ صدر قمر عباسی ۔ سملی ڈیم روڈ کے صدر راجہ زاہد دھنیال – ستارہ مارکیٹ کے صدر سید الطاف حسین شاہ۔ بلیو ایریا کے صدر یوسف راجپوت – سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی -جی ایٹ مرکز کے صدر عجب خان ، جنرل سیکرٹری وسیم عباسی ۔ کراچی کمپنی کے صدر راجہ ذوالفقار – جنرل سیکرٹری شاہد عباسی – جی الیون مرکز کے صدر نعیم اعوان – ایف ایٹ مرکز کے جنرل سیکریٹری اسماعیل خان ۔ پی ڈبلیو ڈی کے صدر چوہدری ریاست علی ۔ ای الیون ملٹی کے صدر ظاہر عباسی۔ پشاور موڑ کے صدر حاجی نثار لنگاه – فائر بریگیڈ مارکیٹ کے صدر راجہ سفیر اور آب پارہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے چھوٹے دکانداروں کے لئے فکس ٹیکس کا اعلان کیا ہے۔

بیس کروڈ تک کاروبار کرنے والے اس سکیم سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ اردو میں سادہ گوشوارہ پر کرنا ہو گا۔ کم از کم پچیس ہزار روپے رقم ادا کرنا پڑے گیں۔ محکمہ کسی طرح کی مداخلت نہیں کر سکے گا۔ اس سے قبل جتنی بھی سکیمیں متعارف کرائی گیں ہیں وہ ایف بی آر کی مداخلت کی وجہ سے ناکام ہوئی ہیں۔ تاجر برادری حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی سکیم کا خیر مقدم کرتی ہے۔ تاجروں کو اگر پریسان نہ کیا گیا تو اس سکیم کو کامیاب کرانے کے لئے آل پاکستان انجمن تاجران تعاون بھی کرے گی اور کوشش بھی کرے گی۔ اگر اس سکیم میں کوئی خامی رہ گئی تو بات چیت سے حل کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تاجر اس سکیم سے استفادہ حاصل کریں جبکہ اس سکیم سے پی او ایس سے بھی چھٹکارہ حاصل ہو گا۔ اور ایف بی آر کے کرپٹ اہلکاروں سے بھی نجات ملے گی۔

ٹیگز: #ajmal baloch #budget #business news #fixed tax #icci #islamabad chamber
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں