مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,622 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,622
بزنس

گل احمد انرجی گروپ کا کوانٹم گلوبل ڈیٹا سینٹر آئندہ سال تک کام شروع کر دے گا،رپورٹ

📅 ہفتہ، 06 جون 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
گل احمد انرجی گروپ کا کوانٹم گلوبل ڈیٹا سینٹر آئندہ سال تک کام شروع کر دے گا،رپورٹ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔6جون (دوست نیوز):گل احمد انرجی گروپ کا کوانٹم گلوبل ڈیٹا سینٹر (کیو جی ڈی سی)آئندہ سال تک کام شروع کر دے گا جس پر سرمایہ کاری کا ابتدائی تخمینہ 230 ملین ڈالر ہے۔ بین الاقوامی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان گل احمد انرجی گروپ ڈیٹا سینٹر میں سرمایہ کاری کررہا ہے اور اس کا کیو جی ڈی سی ٹائر تھری ڈیٹا سینٹر آئندہ سال تک آپریشنل ہو جائے گا جو پاکستان کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منصوبے پر ابتدائی لاگت کا تخمینہ 230 ملین ڈالر ہے تاہم آئندہ تین تا چار سال کے دوران اس پر کی جانے والی سرمایہ کاری کا حجم بڑھ کر 600 ملین ڈالر تک جا سکتا ہے۔ کیو جی ڈی سی نے ہواوے پاکستان کے ساتھ سٹریٹجک شراکتداری کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ڈیٹا سینٹر اور سائنس و ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جائے گا جس سے پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں نمایاں بہتری آئے گی۔ کیو جی ڈی سی کے چیئرمین دانش اقبال نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان اب تک مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ابتدائی مراحل میں ہے تاہم شعبے میں سالانہ 700 سے 800 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سالوں کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں ترقی کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مصنوعی ذہانت پر ابتدائی سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ ہماری معیشت کو فروغ حاصل ہو تاہم اس حوالے سے ہمیں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس مرحلے پر ہم یہ فیصلہ نہ کرتے تو بہت پیچھے رہ جاتے

ٹیگز: #pakistan #TECNALOGY
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں