تازہ ترین
روضہ رسول پر وفاقی وزیر کی حاضری، ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا
Dost News default featured image - National News
✓ لنک کاپی ہو گیا
اسلام آباد (دوست نیوز رپورٹ) — وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی میں روضہ رسول پر حاضری دی اور بارگاہِ رسالت مآب میں گہرے عقیدت و احترام کے ساتھ درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔
امت مسلمہ اور وطن عزیز کے لیے دعا
امت مسلمہ اور وطن عزیز کیلئے خصوصی دعائیں
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے پہلی فرصت میں ہی روضہ رسول پر حاضری دی جہاں پر انہوں نے مسجدِ نبوی کے مقدس ترین حصے ”ریاض الجنہ“ میں نوافل ادا کیے۔ اس موقع پر انہوں نے امتِ مسلمہ کی یکجہتی، پاکستان کی ترقی، ملکی سلامتی، خوشحالی اور بقا کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے حجاجِ کرام کی آسانی اور حج آپریشن کی کامیابی پر اللہ تعالی کا خصوصی شکر بھی ادا کیا۔
