مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 20°C
منگل، 27 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 417,182 PKR Bitcoin $79,780 USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 417,182 PKR Bitcoin $79,780
تازہ ترین

دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی: وزیراعظم

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا
دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی: وزیراعظم

اسلام آباد (دوست نیوز رپورٹ) — وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ڈیرہ اسماعیل خان اور مہمند میں فتنہ الخوارج کے چار دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحيتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی قابل ستائش ہے۔

قوم کا دہشت گردی کے خلاف عزم

انہوں نے کہا کہ قوم اپنی بہادر مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت اور سکیورٹی ادارے پرعزم ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں