مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,646 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,646
تازہ ترین

ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دینے کا حکم

📅 جمعرات، 04 جون 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

لاہور۔4جون (دوست نیوز):لاہور ہائیکورٹ نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ماحول دوست ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دینے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ ماحولیات اور ریونیو حکام سے خصوصی رپورٹ طلب کر لی جبکہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے والی شوگر ملز کو سیل کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا گیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیس میں ہارون فاروق ، اظہر صدیق سمیت دیگر کی ایک ہی نوعیت کی دائر درخواستوں پر سماعت کی جس میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی ۔ جمعرات کو دوران سماعت متعلقہ محکموں کے اعلی حکام پیش ہوئے اور اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کیں۔

سماعت کے دوران جوڈیشل کمیشن کے رکن نے ضلع قصور کی عدالتوں میں14 درختوں کی کٹائی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے دوران درختوں کی کٹائی سے حتی الامکان گریز کیا جائے اور ماحولیات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ درخت کاٹے بغیر ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے متبادل منصوبہ بندی اختیار کی جائے، کیونکہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عدالت نے مزید حکم دیا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والی شوگر ملز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کیا جائے اور تمام شوگر ملز ماحولیاتی ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، بعد ازاں عدالت نے محکمہ ماحولیات، ریونیو اور دیگر متعلقہ محکموں سے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹس طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت8 جون تک ملتوی کر دی۔

ٹیگز: #international
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں