مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 18°C
بدھ، 28 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 419,873 PKR Bitcoin $80,785 USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 419,873 PKR Bitcoin $80,785
تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے علاج اور ملاقاتوں پر پابندی غیر آئینی ہے، علیمہ خان

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 5 منٹ
sohail afrid
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر خیبرپختونخوا بجٹ منظور نہ کیا جائے، علیمہ خان کا مطالبہ

وفاقی بجٹ عوام پر بوجھ بنے گا، خیبرپختونخوا عوام دوست بجٹ پیش کرے گی: سہیل آفریدی

خیبرپختونخوا بجٹ، بانی پی ٹی آئی کی رائے لازمی ہے، علیمہ خان

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا گفتگو؛ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کی صحت، ملاقاتوں اور بجٹ مشاورت کا معاملہ اٹھا دیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے عوام دوست صوبائی بجٹ کا اعلان کر دیا۔

راولپنڈی(عرفان طاہر چوہان) اڈیالہ جیل کے فیکٹری ناکے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بجٹ پاس کرنے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی گزشتہ سال بھی کہہ چکے تھے کہ بجٹ پر ان سے مشاورت کی جائے، اس لیے بجٹ کی منظوری سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر تنہا کیا گیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے اور ان کا علاج ان کی فیملی اور ذاتی معالجین کی موجودگی میں کرایا جائے۔متعلقہ حکام کے مقاصد کچھ اور ہیں، اسی لیے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ عید سے قبل بھی انہیں گیارہ گھنٹے تک روکے رکھا گیا جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اگر انہیں خود ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی تو کم از کم خاندان کے دیگر افراد کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کے نام اور فیصلوں سے وابستہ جماعت ہے اور پارٹی کے اہم فیصلے انہی کی ہدایات کے مطابق ہوتے ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کے بعد ہی خیبرپختونخوا کی قیادت کا تعین ہوا اور جب تک اڈیالہ جیل سے کوئی نیا پیغام نہیں آتا وہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔خیبرپختونخوا میں فارورڈ بلاک کی باتیں محض پروپیگنڈا ہیں۔سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ میں ایک بار پھر عوام پر بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان کے اندرونی و بیرونی قرضے 97 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اور ملک کا تجارتی خسارہ بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ سے بجٹ پیپرز کی منظوری حاصل کر لی ہے اور صوبائی حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے گی۔صوبائی بجٹ میں صحت، تعلیم، زراعت، نوجوانوں کی فلاح اور جنگلات کے شعبوں کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی بجٹ کے اثرات تمام صوبوں سمیت گلگت بلتستان پر بھی مرتب ہوں گے، اس لیے عوام کو بانی پی ٹی آئی کے علاج کے ساتھ ساتھ بجٹ کے معاملات پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے خیبرپختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی بجٹ کی منظوری سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے اور اہم فیصلوں میں ان کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت، علاج اور ملاقاتوں پر عائد پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیا، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عوام دوست صوبائی بجٹ پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

علیمہ خان، بانی پی ٹی آئی، اڈیالہ جیل، خیبرپختونخوا بجٹ 2026، سہیل آفریدی، پی ٹی آئی، عمران خان، صوبائی بجٹ، وفاقی بجٹ، شفا انٹرنیشنل اسپتال، پاکستان سیاست، خیبرپختونخوا حکومت، بجٹ منظوری، سیاسی خبریں، Dost News

www.dostmarketing.pk

www.naqshconsultants.com

www.emaraatassociates.com

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں