مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 18°C
بدھ، 28 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 419,873 PKR Bitcoin $80,785 USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 419,873 PKR Bitcoin $80,785
تازہ ترین

غریبوں کے کیس مفت لڑوں گا، شیخ رشید کی 50 سال بعد وکالت میں واپسی، بار رکنیت تاحیات بحال

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 3 منٹ
غریبوں کے کیس مفت لڑوں گا، شیخ رشید کی 50 سال بعد وکالت میں واپسی، بار رکنیت تاحیات بحال
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

راولپنڈی ( دوست نیوز۔ 02 جون2026ء ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سیاست کے ساتھ ساتھ اب ایک بار پھر اپنی وکالت کی پرانی پیشہ ورانہ زندگی کی طرف لوٹنے کا حیران کن فیصلہ کیا ہے، وہ پوری نصف صدی یعنی 50 سال کے طویل عرصے کے بعد دوبارہ کالا کوٹ پہن کر عدالتوں میں قانونی جنگ لڑتے نظر آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے 50 سال بعد دوبارہ وکالت کے میدان میں انٹری دینے کا باقاعدہ فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کی بار ممبر شپ تاحیات بحال کر دی ہے۔

اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے فیصلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ 50 سال کے طویل وقفے کے بعد اپنے وکالت کے لائسنس کی بحالی کے لیے بار کونسل کو باقاعدہ درخواست جمع کروائی، وکالت کے میدان میں صرف پروفیشنل کام کے لیے آ رہا ہوں اور بار کی سیاست یعنی بار الیکشنز میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میں باقاعدہ اپنے چیمبر میں بیٹھوں گا اور ایسے غریب مستحق افراد جو مہنگے وکیلوں کی فیسیں ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے، ان کے کیسز عدالتوں میں بالکل مفت لڑوں گا۔

خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور ماضی میں کئی بار وفاقی وزیر رہنے والے شیخ رشید احمد اپنی مخصوص سیاسی پیشگوئیوں اور راولپنڈی کی سیاست میں گہری دلچسپی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، وہ اب عدالتوں میں سائلین کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے بھی نظر آئیں گے، ان کے اس فیصلے کو عوامی اور قانونی حلقوں میں دلچسپی کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں