مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,551 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,551
تازہ ترین

جرمنی میں مقیم افغان کمیونٹی کا بڑا احتجاجی مظاہرہ،برلن کی سڑکیں طالبان رجیم مخالف نعروں سے گونج اٹھیں

📅 پیر، 01 جون 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
جرمنی میں مقیم افغان کمیونٹی کا بڑا احتجاجی مظاہرہ،برلن کی سڑکیں طالبان رجیم مخالف نعروں سے گونج اٹھیں
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔1جون (دوست نیوز):بندوق کے زور پر مسلط طالبان رجیم کیخلاف داخلی مزاحمتی تحریکوں کے ساتھ ساتھ اب دیار غیر میں بھی عوامی مزاحمت شدت اختیار کر گئی۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں سینکڑوں افغان شہری طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے،احتجاجی مظاہرے میں خواتین سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افغان باشندوں کی بھرپور شرکت ، ’’طالبان مردہ باد‘‘ کے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔افغان مظاہرین نے طالبان رجیم کی خواتین کی تعلیم اور روزگار پر پابندیوں پر شدید احتجاج کیااورعالمی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

افغان مظاہرین نے کہا کہ طالبان رجیم کی ناقص اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے افغانستان میں غربت اور بے روزگاری انتہا کو پہنچ چکی ہے، عالمی برادری اور یورپی ممالک طالبان رجیم کے ساتھ نرمی کی پالیسی چھوڑ کر فوری دبائو بڑھائیں۔عالمی ماہرین کے مطابق طالبان رجیم کیخلاف اندرون ملک اور بیرون ملک ابھرتی ہوئی مزاحمتی تحریکیں افغان طالبان کے عوامی حمایت اور مکمل کنٹرول کے دعوئوں کی قلعی کھول رہی ہیں،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، ڈگمگاتی معیشت اور عالمی سفارتی تنہائی اس بات کا پیش خیمہ ہےکہ یہ رجیم جلد قصہ پارینہ بننے کے قریب ہے۔

ٹیگز: #afganistan #german
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں