مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 17°C
منگل، 27 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 416,508 PKR Bitcoin $79,970 USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 416,508 PKR Bitcoin $79,970
تازہ ترین

جاپان اور فلپائن کے نام نہاد سمندری حد بندی مذاکرات غیر قانونی ہیں ، چین

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 2 منٹ
جاپان اور فلپائن کے نام نہاد سمندری حد بندی مذاکرات غیر قانونی ہیں ، چین
This animated waving flag background is a dynamic visual element to be used in digital media, featuring a flag gently fluttering in the wind. It adds a sense of movement and patriotism to presentations, videos, or websites, enhancing the overall visual appeal and thematic resonance.
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

بیجنگ ۔29مئی (دوست نیوز):چین نے کہا ہے کہ جاپان اور فلپائن کے نام نہاد سمندری حد بندی مذاکرات غیر قانونی ہیں ۔سی جی ٹی این کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپان اور فلپائن کے درمیان مخصوص اقتصادی زون کے قیام اور براعظم کی سر حد بندی کے مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ جاپان اور فلپائن کے اعلان کردہ حد بندی والے متوقع سمندری علاقے چین کےجزیرہ تائیوان کے مشرق میں واقع ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کے داخلی اور عالمی قوانین بشمول اقوام متحدہ کے سمندر کے قانون کے کنونشن کے مطابق، چین کو اس آبی علاقے میں مخصوص اقتصادی زون اور کانٹی نینٹل شیلف سمیت حدود کا حق حاصل ہے۔

جاپان اور فلپائن نے بلا اجازت نام نہاد سمندری حدود کے مذاکرات شروع کیے، جو چینی سمندری حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے اور عالمی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں بشمول اقوام متحدہ کے سمندرکے قانون کے کنونشن کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے اس کی شدید مخالفت کی ہے اور اس حوالے سےجاپان اور فلپائن کو سخت احتجاج بھی ریکارڈ کروایا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین واضح طور پر اعلان کرتا ہے کہ جاپان اور فلپائن کے نام نہاد سمندری حد بندی مذاکرات بالکل غیر قانونی اور بے بنیاد ہیں اور یہ چین کے جزیرہ تائیوان کے مشرق میں چینی حقوق اور قانونی مفادات پر کوئی اثر نہیں ڈال سکیں گے۔ چین جاپان اور فلپائن پر زور دیتا ہے کہ وہ فوراً چینی سمندری حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی سے باز رہیں اور علاقے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات اختیار کریں ۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
ٹیگز: #china #japan
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں