مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,598 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,598
صفحہ اول

صبح و شام کے اذکار کی فضیلت

📅 جمعہ، 29 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 5 منٹ
سورة المؤمنون
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا


Virtues of the Morning and Evening Adhkar

صبح و شام آیة الکرسی پڑھنے سے شیطان سے حفاظت رہتی ہے
Reciting Āyat al-Kursī in the morning and evening brings protection from Satan

🍃عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ كَانَ لَهُ جُرْنٌ مِنْ تَمْرٍ، فَكَانَ يَنْقُصُ، فَحَرَسَهُ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَإِذَا هُوَ بِدَابَّةٍ شِبْهِ الْغُلَامِ الْمُحْتَلِمِ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَرَدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ، فَقَالَ: مَا أَنْتَ؟ أَجِنِّيٌّ أَمْ إِنْسِيٌّ؟ قَالَ: لَا، بَلْ جِنِّيٌّ. قَالَ: فَنَاوِلْنِي يَدَكَ. فَنَاوَلَهُ يَدَهُ، فَإِذَا يَدُهُ يَدُ كَلْبٍ، وَشَعْرُهُ شَعْرُ كَلْبٍ. قَالَ: هَكَذَا خَلْقُ الْجِنِّ؟ قَالَ: قَدْ عَلِمَتِ الْجِنُّ أَنَّ مَا فِيهِمْ رَجُلٌ أَشَدُّ مِنِّي. قَالَ: فَمَا جَاءَ بِكَ؟ قَالَ: بَلَغَنَا أَنَّكَ تُحِبُّ الصَّدَقَةَ، فَجِئْنَا نُصِيبُ مِنْ طَعَامِكَ. قَالَ: فَمَا يُنَجِّينَا مِنْكُمْ؟ قَالَ: هَذِهِ الْآيَةُ الَّتِي فِي سُورَةِ الْبَقَرَةِ اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ مَنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي أُجِيرَ مِنَّا حَتَّى يُصْبِحَ، وَمَنْ قَالَهَا حِينَ يُصْبِحُ أُجِيرَ مِنَّا حَتَّى يُمْسِي. فَلَمَّا أَصْبَحَ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ لَهُ ذَلِكَ، فَقَالَ: صَدَقَ الْخَبِيثُ. [المعجم الكبير الطبراني:541]

🍃 محمد بن ابی بن کعب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے کھجوروں کے کھلیان تھے، جس میں سے کھجوریں کم ہو جاتی تھیں۔ چنانچہ ایک رات انہوں نے پہرہ دیا تو (چور) جانور سے مشابہ ایک نو عمر لڑکا تھا۔ انہوں نے اسے سلام کیا تو اس نے جواب دیا۔
•⁠ ⁠انہوں نے پوچھا: تم کون ہو؟ جن یا انسان؟ اس نے کہا: (انسان) نہیں بلکہ جن ہوں۔ انہوں نے کہا: مجھے اپنا ہاتھ دو، اس نے ہاتھ دیا، تو اُس کا ہاتھ کتے کے ہاتھ جیسا تھا اور اس کے بال بھی کتے کے بالوں جیسے تھے۔
•⁠ ⁠ابی رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیا جنات کی پیدائش اسی طرح ہوتی ہے؟ اس نے کہا: جنات جانتے ہیں کہ ان میں مجھ سے زیادہ طاقتور کوئی نہیں۔
•⁠ ⁠انہوں نے پوچھا: تمہیں کیا چیز یہاں لائی؟ اس نے کہا: ہمیں پتہ چلا ہے کہ تمہیں صدقہ کرنا پسند ہے تو ہم تمہارے کھانے میں سے اپنا حصہ لینے آئے ہیں۔
•⁠ ⁠انہوں نے پوچھا: کیا چیز تم سے بچا سکتی ہے؟ اس نے کہا: وہ آیت جو سورۃ البقرۃ میں ہے اَللہُ لَا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيُّ القَيُّوْم جو کوئی اسے شام کو پڑھے گا وہ صبح تک ہم سے پناہ میں رہے گا اور جو اسے صبح پڑھے گا وہ شام تک ہم سے پناہ میں رہے گا۔
•⁠ ⁠پھر جب صبح انہوں نے اس بات کا ذکر رسول اللہ ﷺ سے کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: اس خبیث نے سچ کہا۔
🍃 Muhammad bin Ubayy bin Kaʿb narrated from his father that he had a store of dates from which some dates began to go missing. So one night he stood guard, and suddenly there appeared a young boy resembling an animal. He greeted him with salām, and the creature returned the greeting.
•⁠ ⁠He asked, “Who are you? A jinn or a human?”
He replied, “Not a human, but a jinn.”
He said, “Give me your hand.” So he gave him his hand, and it felt like the paw of a dog, with hair like the hair of a dog.
•⁠ ⁠Ubayy ‎(رضی اللہ عنہ) asked, “Are the jinn created like this?”
He replied, “The jinn know that none among them is stronger than me.”
•⁠ ⁠He asked, “What brought you here?”
He said, “We have heard that you love giving charity, so we came to take a share from your food.”
•⁠ ⁠He asked, “What can protect us from you?”
He replied, “The verse in Sūrah al-Baqarah: Allāhu lā ilāha illā Huwa al-Ḥayyul-Qayyūm (Āyat al-Kursī). Whoever recites it in the evening will remain protected from us until morning, and whoever recites it in the morning will remain protected from us until evening.”
•⁠ ⁠Then, when morning came and he mentioned this to The Messenger of Allah (ﷺ, ), The Prophet (ﷺ) said:
The wicked one spoke the truth.

ٹیگز: #deen #hadees #islam #qutan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں