مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,592 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,592
تازہ ترین

، سلامتی، وقار اور دفاع کے حق پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف

📅 جمعرات، 28 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
وزیراعظم کی ایف بی آر کو 15 جون تک زیر التوا ٹیکس ریفنڈ کیسز نمٹانے کی ہدایت
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔28مئی (دوست نیوز):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998 ہماری قومی تاریخ کا فیصلہ کن لمحہ تھا جب پاکستان نے دنیا پر واضح کر دیا کہ وہ اپنی خودمختاری، سلامتی، وقار اور دفاع کے حق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج یومِ تکبیر مناتے ہوئے ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور قائد محمد نواز شریف کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کی جراتمندانہ، دلیرانہ اور پُرعزم قیادت نے مئی 1998 میں شدید بین الاقوامی دباؤ کے باوجود اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ڈاکٹر ثمر مبارک مند اور اُن بے شمار ذہین سائنسدانوں، انجینئرز، بہادر افواجِ پاکستان کے اہلکاروں اور ایٹمی پروگرام سے وابستہ تمام افراد کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جن کی لگن، قربانی اور غیر متزلزل عزم نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر قومی اتحاد، غیر متزلزل عزم اور قومی طاقت کے تمام عناصر کی اجتماعی قوت کی علامت ہے جو پاکستان کی آزادی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ خطے میں امن اور تزویراتی استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آئیں ہم سب اس تاریخی دن پر ایک مضبوط، خوشحال، متحد اور خودانحصار پاکستان کی تعمیر کے عہد کی تجدید کریں جو ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں پر قائم ہو

ٹیگز: #pakistan #yum etakbeer
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں