مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,569 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,569
تازہ ترین

اس سال 17 لاکھ 7 ہزار 310 افراد نے حج ادا کیا،سعودی حکام

📅 بدھ، 27 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
اس سال 17 لاکھ 7 ہزار 310 افراد نے حج ادا کیا،سعودی حکام
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

ریاض ۔27مئی (دوست نیوز):سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 میں حجاج کی کل تعداد 17 لاکھ 7 ہزار 310(1.7 ملین) تک پہنچ گئی۔ یہ تعداد گزشہ برس سے 2.04 فیصد زیادہ ہے۔ ایس پی اے کے مطابق بیرون مملکت سے 15 لاکھ 46 ہزار 655 حجاج مختلف راستوں سے سعودی عرب آنے جبکہ داخلی حجاج جن میں شہری اور رہائشی شامل ہیں، کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 646 رہی۔

اتھارٹی کا کہنا ہے ’اندرون اور بیرورن ملک سے آنے والے حجاج کی مجموعی تعداد میں مرد 8 لاکھ 93 ہزار 396 جبکہ خواتین کی تعداد 8 لاکھ 13 ہزار 905 رہی ہے۔

بیرون مملکت سے آنے والوں میں فضائی راستے سے 14 لاکھ 85 ہزار 729 ، بری راستے سے 54 ہزار 429 جبکہ بحری راستے سے 6 ہزار 497 حجاج سعودی عرب پہنچے۔بیرون مملکت سے آنے والے حجاج کا تعلق 165 قومیتوں سے ہے۔ 3 لاکھ 88 ہزار 700 حجاج نے مکہ روٹ انیشٹیو سے فائدہ اٹھایا۔حج آپریشنز کےلیے کام کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 20 ہزار 70 ہوگئی، تاہم والینٹیئرز کی تعداد میں تقریبا 22 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یہ تعداد 34 ہزار 540 سے کم ہو کر 26 ہزار 701 ہو گئی۔ واضح رہے محکمہ شماریات نے یہ اعداد وشمار وزارت داخلہ کے انتظامی ریکارڈ کی مدد سے جاری کیے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔ بیرون مملکت سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج سعودی عرب پہنچے جبکہ داخلی حجاج کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 654 رہی تھی۔

ٹیگز: #deen #hajj #international #islam
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں