مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,569 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,569
تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا منیٰ میں پاکستانی حجاج کے کیمپوں کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

📅 منگل، 26 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
mohsin naqvi hajj 2025
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔26مئی (دوست نیوز):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منیٰ میں پاکستانی عازمین کے کیمپوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے انتظامات اور عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔وزارت داخلہ کے مطابق اپنے دورہ کے دوران وفاقی وزیر نے مختلف کیمپوں کا معائنہ کیا اور حجاج کے لیے ترتیب دی گئی خدمات کا ذاتی طور پر مشاہدہ کیا۔

انہوں نے پاکستانی حجاج بالخصوص بزرگ شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ محسن نقوی نے ایک 100 سالہ حاجی کے ساتھ خصوصی گفتگو کی ۔ انہوں نے بزرگ حاجی کی ہمت اور عزم کو بھی سراہا۔ حجاج کرام نے اپنے تاثرات وزیر داخلہ کے ساتھ شیئر کیے اور بتایا کہ رواں سال کے انتظامات عمومی طور پر اچھے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے حاجیوں سے کیمپوں میں فراہم کی جانے والی رہائش اور کھانے کی سہولیات کے بارے میں بھی پوچھا۔ انہوں نے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی قیادت میں وزارت مذہبی امور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے حج آپریشنز کے انتظام میں پوری ٹیم کی محنت کا اعتراف کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر حاجی ہمارے لیے بہت خاص ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عملے کے ارکان کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے دستیاب ہیں۔وزیر داخلہ نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اہم تعاون بالخصوص مکہ روٹ انیشی ایٹو کے تحت پاکستانی عازمین کو پاکستان میں امیگریشن سہولیات فراہم کیں۔ اس حوالہ سے انہوں نے تعاون پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی وزارت حج کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ٹیگز: #deen #hajj #islam #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں