مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,456 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,456
تازہ ترین

کھیلوں کی دنیا میں ایک بارپھرپاکستان کاپرچم سربلند،پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز عالمی چیمپئن بن گئے

📅 پیر، 25 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
کھیلوں کی دنیا میں ایک بارپھرپاکستان کاپرچم سربلند،پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز عالمی چیمپئن بن گئے
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔25مئی (دوست نیوز):پاکستانی نژاد برطانوی باکسرحمزہ شیرازنےڈبلیوبی اوسپرمڈل ویٹ عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔حمزہ شیراز نےجرمنی کےایلم بیگچ کودوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے پہلی بار عالمی چیمپئن بننےکااعزاز حاصل کرلیا۔حمزہ شیراز نےفائٹ کےآغازسےہی جارحانہ حکمت عملی اپنائےرکھی، تابڑتوڑ اور درست پنچز نےجرمن حریف کوبے بس کردیا۔حمزہ شیراز کے خطرناک لیفٹ ہک کےنتیجےمیں جرمن باکسررنگ میں سنبھل نہ سکے،ریفری نےمقابلہ فوری طورپر روک دیا ۔26سالہ حمزہ شیرازنےریٹائرڈ ٹیرنس کرافورڈکی خالی کردہ ڈبلیو بی اوسپرمڈل ویٹ بیلٹ جیت کرتاریخ رقم کردی۔فتح کےبعد پاکستانی نژادبرطانوی باکسرحمزہ شیراز نےرنگ میں سجدہ شکرادا کیا، ٹیم کےہمراہ کامیابی کا یادگارجشن بھی منایا۔حمزہ شیراز نے اپنی شاندار فتح کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس کامیابی کے بعد اب میں 168 پاؤنڈ کیٹیگری کے تمام عالمی باکسرز کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔میرے لیے یہ مقابلہ انتہائی آسان تھا، پہلا پنچ لگتے ہی حریف مکمل دباؤ میں آ گیا،میں نے اسے مسلسل پریشر میں رکھ کر شکست دے دی۔حمزہ شیراز اس سے قبل ستمبر2024میں ٹائلرڈینی کوشکست دے کریورپی مڈل ویٹ ٹائٹل بھی اپنےنام کرچکے ہیں۔

ٹیگز: #boxer #pakistan #UK
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں