مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 20°C
منگل، 27 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 416,923 PKR Bitcoin $79,682 USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 416,923 PKR Bitcoin $79,682
بزنس

پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے سمیڈا اور علی بابا گروپ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 2 منٹ
پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے سمیڈا اور علی بابا گروپ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

چین۔24مئی (دوست نیوز):وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی موجودگی میں سمیڈا اور علی بابا گروپ کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد ڈیجیٹل تجارت کو فروغ دینا اور پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کو عالمی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنا ہے۔وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے وژن کے مطابق حکومت ایس ایم ای سیکٹر کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کاروباروں کو ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے بین الاقوامی منڈیوں سے جوڑنا حکومت کی اہم ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ علی بابا گروپ کے ساتھ اشتراک سے نوجوانوں، کاروباری افراد اور اسٹارٹ اپس کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ اس سے پاکستان میں برآمدات اور ڈیجیٹل تجارت کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

ہارون اختر خان نے اس بات پر زور دیا کہ ایس ایم ای سیکٹر قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور حکومت کاروبار دوست پالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاری، برآمدات اور صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔انہوں نے سمیڈا اور علی بابا گروپ کے درمیان شراکت داری کو پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی کاروباری روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔دستخطی تقریب میں سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم اور ایڈیشنل سیکریٹری صنعت و پیداوار بھی موجود تھے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
ٹیگز: #china #pakistan
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں