مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 20°C
منگل، 27 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 417,182 PKR Bitcoin $79,780 USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 417,182 PKR Bitcoin $79,780
تعلیم

چین کے انسان بردار خلائی جہاز شین زو23 کی کامیاب لانچنگ

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 2 منٹ
چین کے انسان بردار خلائی جہاز شین زو23 کی کامیاب لانچنگ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

بیجنگ۔25مئی (دوست نیوز):چین نے انسان بردار خلائی جہاز شین زو23 کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق انسان بردار خلائی جہاز شین زو23 کو لے جانے والا لانگ مارچ2 ایف وائی 23 راکٹ اتوار اور پیر کی درمیانی شب بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 8 منٹ پر جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔راکٹ کی پرواز کے تقریباً 10 منٹ بعد خلائی جہاز کامیابی سے راکٹ سے الگ ہو کر مقررہ مدار میں داخل ہو گیا، یوں لانچ مشن کامیابی سے مکمل ہوا۔انسان بردار خلائی جہاز اور خلائی اسٹیشن کے امتزاجی ڈھانچے کے کامیاب ملاپ اور ڈاکنگ کے بعد شین زو23 خلانورد مشن کا عملہ کامیابی کے ساتھ مدار کے کیپسول میں داخل ہو گیا۔25 مئی کو بیجنگ وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 13 منٹ پر پہلے سے مدار میں موجود شین زو۔21 خلانورد مشن کے عملے نے شین زو۔23 کے عملے کا تھیان گونگ خلائی اسٹیشن میں خیر مقدم کیا۔یہ چین کی خلائی تاریخ میں آٹھویں "خلائی ملاقات” ہے، جبکہ یہ پہلی بار بھی ہے کہ چین کے ہانگ کانگ ایس اے آر سے تعلق رکھنے والا کوئی خلانورد تھیان گونگ خلائی اسٹیشن میں داخل ہوا ہے۔یہ مشن خلائی اسٹیشن کے استعمال اور ترقی کے مرحلے میں ساتواں انسان بردار مشن ہے جبکہ منصوبے کے آغاز سے اب تک یہ مجموعی طور پر 40واں خلائی لانچ مشن ہے،اب تک چین کے 30 خلانورد مجموعی طور پر 47 مرتبہ خلا میں جا کر مختلف مشنز انجام دے چکے ہیں۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں