مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,598 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,598
تازہ ترین

قربانی کے احکام

📅 ہفتہ، 23 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 3 منٹ
قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور فضلے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے بنایا جائے ، پاک فضائیہ ترجمان
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

٦ ذو الحجة ١٤٤٧ هـ
23 مئی 2026 ہفتہ


Rulings on Sacrifice

‎اونٹ اور گائے کی قربانی میں حصہ دار بننا

🍃عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: ” حَجَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَحَرْنَا الْبَعِيرَ عَنْ سَبْعَةٍ، وَالْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ ". [صحیح مسلم:1318]

🍃جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حج کیا، تو ہم نے ایک اونٹ سات آدمیوں کی طرف سے نحر کیا، اور گائے کی قربانی بھی سات کی طرف سے کی۔

ایک بکری کا سب گھر والوں کی طرف سے کفایت کر جانا
A goat is enough for the whole family

🍃 عَطَاءَ بْنَ يَسَارٍ يَقُولُ سَأَلْتُ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ كَيْفَ كَانَتْ الضَّحَايَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ فَقَالَ كَانَ الرَّجُلُ يُضَحِّي بِالشَّاةِ عَنْهُ وَعَنْ أَهْلِ بَيْتِهِ فَيَأْكُلُونَ وَيُطْعِمُونَ حَتَّى تَبَاهَى النَّاسُ فَصَارَتْ كَمَا تَرَى. [سنن الترمذی:1505] صحيح

🍃عطاء بن یسار کہتے ہیں کہ میں نے ابو ایوب سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں قربانیاں کیسے ہوا کرتی تھیں؟

  • انہوں نے بتایا: ایک آدمی اپنے اور اپنے گھر والوں کی طرف سے ایک ہی بکری قربانی کیا کرتا تھا۔
  • پس اس سے وہ خود بھی کھاتے اور لوگوں کو بھی کھلایا کرتے تھے۔ یہاں تک کہ لوگ (زیادہ تعداد میں جانور ذبح کرکے) آپس میں فخر کرنے لگے جیسا کہ تم (آج کل) دیکھ رہے ہو۔
    🍃 ‘Ata bin Yasar narrated: I asked Abu Abyub how the slaughtering was done during the time of the Messenger of Allah (ﷺ).
  • He said: A man would sacrifice a sheep for himself and the people in his household.
  • They would eat from it and feed others, until people (by slaughtering a large number of animals) would boast about it and it became as you see now.

🍃 نوٹ

  • اگرچہ گھر کے سربراہ کی طرف سے ایک بکری ہی سب گھر والوں کی طرف سے کفایت کر جاتی ہے لیکن زیادہ تعداد میں جانور ذبح کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔
  • البتہ لوگوں کے باتیں بنانے کے ڈر سے یا ریا کاری اور فخر و تکبر کے لیے مہنگا جانور خریدنا یا زیادہ جانور خریدنا درست نہیں‏
    🍃 Note
  • Although only one goat from the head of the household is sufficient for the whole family, there is no problem in slaughtering a large number of animals.
    However, it is not correct to buy expensive animals or buy more animals out of fear of people talking or for hypocrisy and arrogance.
ٹیگز: #deen #hadees #islam
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں