مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,565 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,565
تازہ ترین

وزیراعظم سے ایم ڈی بیت المال کی ملاقات، مستحق اور نادار افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،محمد شہباز شریف

📅 بدھ، 20 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 1 منٹ
pm pakistan
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔20مئی (دوست نیوز):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستحق اور نادار افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مینجنگ ڈائریکٹر بیت المال کیپٹن (ر) شاہین بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ایم ڈی بیت المال نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو ادارے کی کارکردگی بارے جائزہ پیش کیا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ مستحق اور نادار افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے بیت المال میں درخواستوں پر عملدرآمد میں تیزی اور درخواست جمع کروانے کے طریقہ کار کو مزید سہل بنانے کی ہدایت کی۔

ٹیگز: #bait ul mal #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں